تلخ کلامی ، اعلیٰ شخصیات کی ڈی آئی جی سلطان خواجہ کو آئی جی سندھ سے معافی مانگنے کی ہدایت ،سلطان خواجہ کا انکار

ہفتہ 4 جولائی 2015 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سلطان خواجہ کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر اعلیٰ شخصیات نے ڈی آئی جی سلطان خواجہ کو آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے معافی مانگنے کی ہدایت کر دی، سلطان خواجہ نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز آئی جی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور ڈی آئی جی سلطان خواجہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر اعلیٰ شخصیات نے ڈی آئی جی کو آئی جی سے معافی مانگنے کی ہدایت کی لیکن ڈی آئی جی نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ معافی کیوں مانگوں، اجلاس میں میرا موقف اصولی تھا۔

متعلقہ عنوان :