پیپلز پارٹی پنجاب نے صدر لیبر ونگ پنجاب اشرف سوہنا، وائس پریذیڈنٹ پیپلز پارٹی پنجاب سید صمصام علی بخاری، وائس پریذیڈنٹ پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری طارق انیس کے پارٹی عہدے فوری طور پر ختم کر دیئے

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب نے صدر پیپلز پارٹی لیبر ونگ پنجاب اشرف سوہنا، وائس پریذیڈنٹ پیپلز پارٹی پنجاب سید صمصام علی بخاری، وائس پریذیڈنٹ پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری طارق انیس کے پارٹی عہدے فوری طور پر ختم کر دیئے ہیں اور اس ضمن میں پیپلزپارٹی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ پیپلز پارٹی پنجاب نے سابق وفاقی وزیر اور نائب صدر پیپلز پارٹی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ وہ پارٹی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :