نواز شریف کی زیر صدارت پاک چین معاشی راہداری کے حوالے سے900 میگا واٹ منصوبے سے متعلق اجلاس
وزیر اعظم کی ملک کو درپیش انرجی بحران کے پیش نظر قائد اعظم شمسی توانائی مصنوبہ اپریل2016 تک مکمل کرنے کی ہدایت رواں سال 14، اگست کو اس منصوبہ کا 50 میگا واٹ حصہ مکمل کر لیا جائے گا‘300 میگا واٹ حصہ 31، دسمبر تک گرڈ کا حصہ بن جائے گا‘اعلیٰ حکام کی اجلاس میں بریفنگ حکومت توانائی کا بحران حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ‘توانائی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 4 جولائی 2015 23:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پاک چین معاشی راہداری کے حوالے سے900 میگا واٹ منصوبے سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس دوران اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال 14، اگست کو اس منصوبہ کا 50 میگا واٹ حصہ مکمل کر لیا جائے گا‘300 میگا واٹ حصہ 31، دسمبر تک گرڈ کا حصہ بن جائے گا‘ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ملک کو درپیش انرجی بحران کے پیش نظر قائد اعظم شمسی توانائی مصنوبہ اپریل2016 تک مکمل کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو درپیش بجلی بحران کے پیش نظر قائد اعظم شمسی توانائی مصنوبہ اپریل2016 تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم نے پاک چین معاشی راہداری کے حوالے سے900 میگا واٹ پر مشتمل اس ترجیحی منصوبے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں منصوبہ پر کام کرنے والی چینی کمپنی زونرجی کے نمائندوں، این ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور پنجاب حکومت کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں سال 14، اگست کو اس منصوبہ کا 50 میگا واٹ حصہ مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ 300 میگا واٹ حصہ 31، دسمبر تک گرڈ کا حصہ بن جائے گا۔ زونرجی نے ابتدا میں ستمبر، 2016 کو منصوبہ مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وزیر اعظم کی ہدایات کے بعد چینی کمپنی کے نمائندوں نے اگلے سال اپریل میں اسے مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس دوران اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت توانائی کا بحران حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جس سے بے روزگاری بھی ختم ہوگی‘توانائی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ حکومت عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.