محکمہ موسمیات کی آج رات سے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
فہد شبیر اتوار 5 جولائی 2015 13:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جولائی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جب کہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعہ کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جب کہ مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تیز ہوائیں چلنے اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جہاں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا جب کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.