سکولوں سے غیر حاضر رہنے والے عادی و کام چور اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ، سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی قائم ، ٹریننگ پروگرام میں شرکت نہ کرنیوالے ٹیچرز کی سالانہ انکریمنٹ روکنے ، شرح حاضری مطلوبہ معیارسے کم ہونے پر متعلقہ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت
غیر حاضر رہنے والے اورکام چور اساتذہ سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی، سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن احمد علی کمبوہ
اتوار 5 جولائی 2015 15:30
لاہور ۔5 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب “پروگرام کوکامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے سرکاری سکولوں سے بلاجواز غیر حاضر رہنے والے عادی و کام چور اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کافیصلہ کرلیا گیاہے جبکہ سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے جو ایک ماہ میں صوبہ بھر کے تمام ای ڈی اوز سے ڈیٹا اکھٹا کرکے رپورٹ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو پیش کرے گی۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے تمام ای ڈی اوز کو ایک مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں اساتذہ کے روپ میں چھپی کالی بھیڑوں کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ سکولوں میں تدریسی ماحول کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے بغیر اجازت اور بغیر اطلاع ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ سمیت کام چور و عادی اساتذہ کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن میں کسی کی سماجی حیثیت کا بھی خیال نہ رکھاجائے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد مل سکے۔(جاری ہے)
مراسلہ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب “پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے سیکرٹری تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے ای ڈی اوز ، ڈی ای او سیکنڈری ، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ و زنانہ اور دیگر حکام کو ٹریننگ پروگرام میں شرکت نہ کرنے والے ضلعی محکمہ تعلیم کے ٹیچرز کیخلاف بھی انضباطی کارروائی کرتے ہوئے ان کی سالانہ انکریمنٹ روکنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مراسلہ کے مطابق ایجوکیشن روڈ میپ پروگرام کے تحت تعلیمی اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے کہا کہ حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسیوں پر عملدرآمد کے واضح نتائج سامنے آنے چاہئیں۔ مراسلہ کے مطابق مانیٹرنگ رپورٹس کے تحت شرح حاضری مطلوبہ معیارسے کم ہونے پر متعلقہ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن احمد علی کمبوہ نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب “پروگرام کوکامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے سکولوں سے بلاجواز غیر حاضر رہنے والے عادی و کام چور اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.