داوٴد ابراہیم نے لند ن میں ملاقات کے دوران بھارت واپسی کی خواہش کا اظہار کیا، سابق بھارتی وزیرقانون کا دعویٰ
داوٴد بھارت آنے اور ٹرائل کے دوران گھر میں نظربند ہونے پر تیار تھے کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ جیل میں انہیں ہلاک کر دیا جائے گا، داوٴد ابراہیم نے بتایا کہ وہ 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں ملوث نہیں تھے وہ بھارت حکومت سے اس بات کی ضمانت بھی چاہتے تھے کہ انہیں واپسی پر گرفتاری کے دوران تھرڈ ڈگری ٹارچر کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا بھارت کے سینئر وکیل اور سابق وزیرقانون رام جیٹھملانی کا بھارتی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں انکشاف
اتوار 5 جولائی 2015 17:53
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) بھارت کے ایک سینئر وکیل اور سابق وزیرقانون رام جیٹھملانی نے انڈر ورلڈ سرغنہ داوٴد ابراہیم نے لندن میں ملاقات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داوٴد ابراہیم نے ان سے بھارت واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔بھارتی خبررساں ادارے ”اے این آئی“کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر وکیل جیٹھملانی نے کہا کہ داوٴد ابراہیم نے بھارتی حکام کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی تھی تاہم مہاراشتڑا کے وزیراعلیٰ شردپوار نے اسے مسترد کر دیا۔
جیٹھملانی کے مطابق داوٴد ابراہیم کی پیشکش کو ٹھکرانا ناصرف شردپوار کا فیصلہ تھا بلکہ یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس کی حکومت بھی اس فیصلے میں شریک تھی۔داوٴد ابراہیم سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے سینئر وکیل نے کہا کہ داوٴد بھارت آنے اور ٹرائل کے دوران گھر میں نظربند ہونے پر تیار تھے کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ جیل میں انہیں ہلاک کر دیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.