اینجلو میتھیوز نے پاکستان کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سنچری داغ دی

پیر 6 جولائی 2015 14:49

اینجلو میتھیوز نے پاکستان کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سنچری داغ دی

پالے کیلے۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز نے پاکستان کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سنچری داغ دی۔

(جاری ہے)

پالے کیلے میں ٹیسٹ کے چوتھے روز اینجلو میتھیوز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 122 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کے کیریئر کی پانچویں سنچری ہے۔ میتھیوز اب تک 49 ٹیسٹ کی 84 اننگز میں 51.67 کی اوسط سے 3462 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 5 سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں شامل ہیں۔