تین سے زائد لیگل ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلاء کیخلاف کاروائی کیلئے درخواست پر فریقین کے وکلا ء مزید بحث کیلئے طلب
پیر 6 جولائی 2015 16:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے تین سے زائد لیگل ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلا ء کے خلاف کاروائی کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلا ء کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ قوانین کے تحت کوئی بھی وکیل تین سے زائد لیگل ایڈوائزریاں نہیں رکھ سکتامگر اسکے باوجود کئی وکلا ء نے دو سو سے زائد ایڈوائزریاں رکھی ہوئی ہیں۔
سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کے وکیل نے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تین سے زائد ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلا ء کے خلاف سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا فورم موجود ہے جس سے رجوع کیا جا سکتا ہے لہٰذا درخواست کو غیر موثر قرار دیا جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو مزید بحث کے لئے طلب کرلیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.