وزیر اعلی پنجاب کی ہد ایات پر رمضان بازاروں میں بہترین کو الٹی

کی اشیائے ضروریہ سستے دامو ں فر وخت کی جائیں۔ ڈی سی او اکاڑہ

پیر 6 جولائی 2015 21:50

دیپالپور۔6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہد ایات پر ماہ صیام میں رمضان بازاروں میں بہترین کو الٹی کی اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں اور سستے دامو ں فر وخت کی جائیں ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او اکاڑہ قیصر سلیم نے دیپال پورکے رمضان بازاروں کادورہ کرتے ہو ئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ مارکیٹ سمیت رمضان بازراو ں میں مصنو عی مہنگائی پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، انہو ں نے رمضان بازاروں میں اشیائے خو ر دنو ش کے سٹالز کو چیک کیا اور ان سٹالو ں میں بہترین اشیاء کی کو الٹی کی مزید بہتری لانے کے سلسلہ میں ہد ایات بھی جاری کیں ،ا نہو ں نے کہا کہ گر ا ں فروش اور ذخیرہ اندو ز کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :