سپریم کورٹ ، اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے قانون کی موجودگی سے متعلق حکومت سے جواب طلب
منگل 7 جولائی 2015 13:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے قانون کی موجودگی سے متعلق حکومت سے جواب طلب کرلیا‘ بلدیاتی انتخابات کے2002ء کے قانون کا نوٹیفکیشن بھی طلب کرلیا گیا‘ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ حکومتی یقین دہانی پر انتخابات کرانے کا حکم جاری کرکے بڑی غلطی کی‘میں اپنی غلطی کھلی عدالت میں تسلیم کرتا ہوں‘ مومن ایک سوراخ سے بار بار نہیں ڈسا جاسکتا‘بلدیاتی انتخابات کا جماعتی یا غیر جماعتی بنیادوں پر ہونا الگ بات ہے‘ بلدیاتی انتخابات تو ہوں گے ہی چاہے نئے قانون کے تحت ہوں یا پرانے کے‘ بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت (آج) بدھ تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
منگل کو سپریم کورٹ میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت ہوئی۔(جاری ہے)
عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے 2002 کے لوکل گورنمنٹ یا بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا‘ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات نہیں ہوسکتے تو بتا دیں کہ انتخابات نہیں کراسکتے‘ حکومتی یقین د ہانی پر انتخابات کرانے کا حکم جاری کرکے بڑی غلطی کی۔
الیکشن سے متعلق جو بینرز لگائے گئے ہیں وہ اتار دیں تاکہ لوگوں کا خرچہ نہ ہو۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ یا تو حکومت شہری علاقوں میں انتخابات نہ کرانے کی پالیسی بنا لے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ 2012 سے کیس چل رہا ہے لیکن عدالتی فیصلوں پر عمل نہیں ہوا۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں بیس سال سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کا کیا جواز ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ 2002کے قانون کے تحت بھی بلدیاتی انتخابات ہوسکتے ہیں۔ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ 2002کے بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ سینٹ سے بلدیاتی انتخابات کا قانون منظور ہوجائے گا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل کی بات پر یقین کرکے میں نے غلطی کی ۔میں اپنی غلطی کھلی عدالت میں تسلیم کرتا ہوں۔ 2002ء کے قانون کے تحت صرف ایک نوٹیفکیشن انتظامیہ کو جاری کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.