خدشہ ہے سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی اہم صوبائی رہنماوٴں سے محروم ہو جائے گی ‘نجی ٹی وی
منگل 7 جولائی 2015 14:38
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پنجاب کے بعد خدشہ ہے کہ سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی اہم صوبائی رہنماوٴں سے محروم ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی پی پی کے سابق صوبائی صدر سید ظاہر علی شاہ اور خواتین و نگ کی سابق صدر عاصمہ ارباب عالمگیر کی پاکستان تحریک انصاف قیادت سے بات چیت چل رہی ہے بات چیت ختم ہونے کے بعد دونوں پی پی پی رہنما پارٹی سے جڑے رہنے یا دہائیوں کا تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
اطلاعات ہیں کہ ظاہر علی نے اس حوالے سے وزیر اعلی پرویز خٹک سے ملاقات کی تاہم، ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ ایک بہتر ڈیل مثلاً صوبائی صدر بننے کے خواہاں ہیں۔ظاہر شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پرویز خٹک نے انہیں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے لیکن ابھی تک انہوں نے دعوت قبو ل یا رد کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔(جاری ہے)
ظاہر شاہ نے بتایا کہ وہ پی پی پی کی جانب سے اظہار وجوہ کا نوٹس ملنے پر بہت صدمے میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری راجہ پرویز اشرف کی جانب سے جاری اس نوٹس کا جواب نہیں دیں گے کیونکہ وہ پارٹی میں سرجری اور صوبائی قیادت میں تبدیلی کے بیان پر قائم ہیں۔شاہ کو صوبے میں سہ فریقی اپوزیشن اتحاد کے خلاف بیان دینے پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔دوسری جانب، عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عاصمہ ارباب نے بھی مختلف آپشنز پر سوچنا شروع کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، جمام کمال
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں، ان سے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا، عطاء اللہ تارڑ
-
کل رات کو ہم سب نے دیکھا کہ فرسودہ نظام کے بلڈوزر آئے،بیرسٹرگوہر
-
عامر لیاقت کے قتل کیس کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او سے جواب طلب
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت یو ایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس
-
سی ڈی اے نے نوٹسز جاری کرنے کے بعد انسداد تجاوزات کی کارروائی کی،اعظم نذیر تارڑ
-
ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں وزیر اعظم، ایس آئی ایف سی، آرمی چیف کی مشترکہ کاوشیں شامل ہیں، عطا تارڑ
-
مار خور ہمارے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کا مارخور کے پہلے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول
-
حکومت پنجاب کی ہدایت پر نان ،وروٹی کی نئی قیمتوں کا سرکاری نرخ نامہ جاری،100 گرام روٹی14 روپے نان20 روپے میں فروخت ہوں گے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ
-
وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، بیرونی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ، جام کمال
-
کسی ادارے اور حکومت کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے ، عدالتوں کا احترام نہیں تو کوئی ہم سے بھی توقع نہ رکھیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.