پاکستان جرمنی کیساتھ دوطرفہ تجارت، انسداد دہشتگردی، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،آٹو انڈسٹری میں تعاون کا خواہشمند ہے ، ممنون حسین
منگل 7 جولائی 2015 15:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تجارت، انسداد دہشتگردی، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آٹو انڈسٹری میں تعاون کا خواہشمند ہے اور جرمن سرمایہ کار، سرمایہ کاری کے بارے میں پاکستان کی لبرل پالیسیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے جرمنی کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈاکٹر سیرل نن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ان سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ ثقافت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور جرمنی کیساتھ نہ صرف دوطرفہ بلکہ یورپی یونین کی سطح پر تعلقات اور تجارتی روابط میں اضافے کا خواہش مند ہے۔(جاری ہے)
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پا کستان ہر قسم کی دہشتگردی، انتہاپسندی اور علیحدگی پسندی کے رحجانات کے خاتمے کا خواہشمند ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اورتمام ہمسایوں کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بعض مسائل کا سامنا ہے جنھیں حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے کوششیں جاری ہیں۔ صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید بہتری کیلئے سفیر کی خدمات کی تعریف کی اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے جرمن سفیر سیرل نن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.