ہمیں رزق حلال کی کمائی ہوئی دولت کی حفاظت کرنی ہے ،کرپٹ عناصر کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا،سلیم شہزاد
مذہب ، تعلیم اور کاروبار کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے کرپٹ عناصر کا احتساب کیا جارہا ہے ڈی جی نیب خیبر پختونخوا نے مضاربہ فراڈ کیس میں وصول کی جانیوالی51لاکھ روپے کے چیکس متاثرہ افراد میں تقسیم کردیئے
منگل 7 جولائی 2015 18:49
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا سلیم شہزاد نے پشاور میں مضاربہ فراڈ کیس میں وصول کی جانے والی51لاکھ روپے کے چیکس ضلع صوابی کے متاثرہ افراد میں تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں عوام کو چاہیے کہ بہروپیوں سے ہوشیار رہیں اور قناعت پسندی اختیار کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں رزق حلال کی کمائی ہوئی دولت کی حفاظت کرنی ہے اور کرپٹ عناصر کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا۔انہوں نے کہا کہ مذہب ، تعلیم اور کاروبار کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے کرپٹ عناصر کا احتساب کیا جارہا ہے اور اب ہمیں ان کے جھانسے میں نہیں آنا۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا میاں محمد وقار نے کہا کہ نیب نے کاروائی کرکے مضاربہ فراڈ کیس میں ضلع صوابی کے گاؤں درہ میں مذہب کے نام پر جھانسہ دے کر عوام سے رقم بٹورنے والے زاہد امین سے 51لاکھ روپے وصول کرکے متاثرین میں تقسیم کئے ہیں جو نیب کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.