پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-1سے فتح

آئی سی سی کی انٹرنیشنل ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجے ترقی کرکے چھٹی سے تیسری پوزیشن ، سری لنکا کی ٹیم کی رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑا

منگل 7 جولائی 2015 20:41

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-1سے فتح

لاہور ۔7 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2-1سے فتح حاصل کرکے آئی سی سی کی انٹرنیشنل ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجے ترقی کرکے چھٹی سے تیسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ سری لنکا کی ٹیم کی رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑا اور اسکی ساتویں پوزیشن برقرار رہی ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ساؤتھ افریقہ کی 130پوائنٹس کے ساتھ پہلی ،آسٹریلیا کی 111پوائنٹس کے ساتھ دوسری ،پاکستان کی 101پوائنٹس کے ساتھ تیسری ،نیوزی لینڈ کی 99پوائنٹس کے ساتھ چوتھی ،بھارت کی 97پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ،انگلینڈ کی 97پوائنٹس کے ساتھ چھٹی ،سری لنکا کی 92پوائنٹس کے ساتھ ساتویں ،ویسٹ انڈیز کی 81پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں ،بنگلہ دیش کی 41پوائنٹس کے ساتھ نویں اور زمبابوے کی پانچ پوائنٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن ہے

متعلقہ عنوان :