گلگت بلتستان کی 6رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنر برجیس طاہرنے حلف لیا

گورنرکیلئے مضبوط امیدوار اکبرتابان کا وزارت کاحلف لینے سے انکار

منگل 7 جولائی 2015 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) گلگت بلتستان کی 6رکنی کابینہ سے گورنرگلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہرنے حلف لیا،7رکنی نامزدکابینہ سے اکبرتابان نے حلف لینے سے انکارکردیاکیونکہ وہ گورنرکے لئے امیدوارہیں ،6رکنی کابینہ میں محمدوکیل،جانبازخان،ڈاکٹراقبال ،فرمان علی ،ثوبیہ اورمحمدابرہیم شامل ہیں ،گلگت بلتستان کی 7رکنی کابینہ کی منظوری وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی مشاورت سے دی تھی ،منتخب رکن اکبرتابان نے وزارت کاحلف لینے سے انکارکردیاکیونکہ وہ گورنرکے لئے مضبوط امیدوارہیں`

متعلقہ عنوان :