کوئٹہ،درزیوں کابجلی کی لوڈشیڈنگ کابہانہ ،عیدکیلئے کپڑے سلائی کرنے کے منہ مانگے داموں کی وصولی، غریبوں کومشکلات کاسامنا

منگل 7 جولائی 2015 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) کوئٹہ میں درزیوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کابہانہ بناکرعیدکیلئے کپڑے سلائی کرنیوالوں سے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں جس کی وجہ سے غریب لوگوں کومشکلات کاسامناہورہاہے تفصیلات کے مطابق عیدکے آمدکے ساتھ ہی کوئٹہ میں درزیوں نے کپڑے سلائی کرنیوالوں سے منہ مانگے دام وصول کرناشروع کردیاہے جس کی وجہ سے غریب لوگوں کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے درزیوں کاکہناہے کہ کوئٹہ میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ ہماراکاروبارشدیدمتاثرہے اوربل بھی زیادہ آنے سے ہمیں کوئی خاص کمائی نہیں مل رہی جس کی وجہ سے ہم مجبورہوکرکپڑے سلائی کرنے کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے تاہم شہریوں کاکہناہے کہ درزی لوڈشیڈنگ اوربل آنے کابوجھ عوام پرنہ ڈالیں بلکہ عوام سے مناسب قیمت وصول کرے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ درزیوں کیخلاف بھرپورکارروائی کی جائے۔