اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں سے این جی اوز کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

منگل 7 جولائی 2015 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں تمام بینکوں سے این جی اوز کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے لیٹر میں ملک بھر کے بینکوں سے این جی اوز کے اکاونٹس کی فوری تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔یہ ہدایات سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں۔بینکوں سے این جی اوز کے نام، اکاونٹ نمبرز، اور سال 2013ء سے اکاؤنٹس میں ہونے والی ٹرانزیشن کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خاص طور پر سال 2013 سے 2015 تک بیرون ملک سے آنے والی رقوم کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔`