مکران گرڈ کو چلانے والا آفیسر تعصبات پھیلاکر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرر ہے ہیں، آل پارٹیز اینڈ شہری ایکشن کمیٹی

مکران کے دیگر اضلاع میں بجلی کی الگ لوڈشیڈنگ، پنجگور کی الگ لوڈشیڈنگ ہے، محکمہ واپڈاکو 72گھنٹے میں اپنی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ وولٹیج کی کمی کو دور کرئے ورنہتمام جماعتوں کے ساتھ ملکر سخت سے سخت ترین لائحہ عمل تیار کرینگے

جمعرات 9 جولائی 2015 22:35

پنجگوراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ءبلوچستان کے ضلع پنجگور میں آل پارٹیز اینڈ شہری ایکشن کمیٹی کا پنجگور میں بلا جواز لوشیڈنگ کے خلاف ایک اجلاس زیرصدرات چیئرمین کمیٹی و ضلعی امیر جے یو آئی حافظ محمد اعظم جامہ مسجد چتکان میں منعقدہوا جس میں نیشنل پارٹی کے صدر کمیٹی کے وائس چیئرمین ایڈوکیٹ علاوہ ایدین بلوچ ،بی این پی مینگل کے ضلعی صدر میر کفایت اللہ بلوچ ،میر نزیر احمد بلوچ، انجمن تاجران کے صدر حاجی عبدالمالک بلوچ،مسلم لیگ (ن) پنجگور کے ضلعی صدرآغا شاہ حسین ،تحصیل صدر شیر احمد رضا جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا نور محمد ،اور حافظ صفی اللہ سمیت دیگر معتدد پارٹی ممبر اور کمیٹی کے ارکین نے شرکت کی اجلاس میں تمام پارٹیز کے ضلعی عہداران نے کمیٹی کو اپنے تجویز پیش کرتے ہوئے پنجگور کے 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اپنی علاقائی مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ مکران گریڈ کو چلانے والا آفیسر مکران میں تعصبات پھیلاکر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کررہی ہے مکران کے دیگر اضلاع میں بجلی کی الگ لوڈشیڈنگ ہے اور پنجگور کی الگ لوڈشیڈنگ ہے انہوں نے کہاکہ افطار سے لیکر عشاء کے نماز تراویح ختم ہونے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے صبح کے 11بجے سے لیکر 1بجے تک لوڈشیڈنگ کرکے بازار کا ستایاناس کردیا ہے تمام کاروبار تباہ ہوکررہ گئے محکمہ واپڈا اس وقت تباہ ترین ادارہ بن چکا ہے عوام کو ریلیف کی بجائے درد عذاب ذہنی کوفت کا شکار بنا دیا ہے دریں اثناء تمام جماعتوں کے آراء اور تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے آل پارٹیز اینڈ شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ محمد اعظم نے پریس کانفریس کرتے ہوئے کہاکہ ہم محکمہ واپڈاکو 72گھنٹے کی الٹی میٹم دیتے ہیں کہ اپنی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ وولٹیج کی کمی کو دور کرئے رمضان المبارک کے مہینے میں روزہ داروں غیرعوام کو ذہینی کوفت کے شکاریت کو ختم کرئے بصورت دیگر شہری ایکشن کمیٹی 72گھنٹے کے بعد تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر سخت سے سخت ترین لائحہ عمل تیار کرئے گی جس میں ادارے سمیت ڈپٹی کمشنر کے آفس کا گہراؤ اور شٹر ڈوں کال بھی شامل ہوگی ،اعلی حکام اس پر نوٹس لیں۔

`

متعلقہ عنوان :