ضیاء اللہ آفریدی نے اختیارات سے تجاوز کیا ،اس کی وجہ سے صوبے کو 42ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،ڈی جی نیب خیبرپختونخوا سربراہ جسٹس(ر) حامد

جمعرات 9 جولائی 2015 23:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 جولائی۔2015ء) خیبرپختونخوا کے احتساب عدالت کے سربراہ جسٹس(ر) حامد نے کہا ہے کہ ضیاء اللہ آفریدی نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے،اس کی وجہ سے صوبے کو 42ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی نے غیر قانونی مائننگ کو نہیں روکا، اس نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے،جس کی وجہ سے صوبے کو 42ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی کی بینک ٹرانزیکشن کی کچھ تفصیلات ملی ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے کارروائی کر رہے ہیں۔