اوپن یونیورسٹی میں جاری طلبہ کے داخلوں کی تعداد" چار لاکھ ساٹھ ہزار" تک پہنچ گئی

اتوار 12 جولائی 2015 14:36

اوپن یونیورسٹی میں جاری طلبہ کے داخلوں کی تعداد" چار لاکھ ساٹھ ہزار" ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء)”علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جاری طلبہ کے داخلوں کی تعداد “چار لاکھ ساٹھ ہزار "تک پہنچ گئی ہے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں تین فیصد زیادہ ہے داخلوں کی یہ بڑھتی ہوئی تعداد طلبہ کا اس میگا یونیورسٹی پر بھر پوراعتماد کا اظہار ہے۔علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2015ء میں میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے تمام پروگرامز بطور خاص ماسٹر سطح پرریکارڈ داخلے ہوچکے ہیں ۔

اس وقت یونیورسٹی میں طلبہ کی ریٹینشن شرح 88فیصد ہے۔تاہم ایم ایس سی اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر مجموعی اضافہ 18۔فیصد ہے۔ یونیورسٹی پر طلبہ کا بڑھتا ہوا یہ اعتماد یونیورسٹی کی مجموعی ترقی باالخصوص " سٹوڈنٹس سپورٹ سسٹم "کی مضبوطی کے لئے حال ہی میں کئے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے" ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ کے ساتھ رابطے کو مزید بہتر بنانے کے لئے یونیورسٹی نے ایس ایم ایس سروس کا آغاز بھی کردیا ہے اب طلبہ کو داخلوں کے پورے عمل سے باخبر رکھنے کے لئے ان کو ہر مرحلے پر ایس ایم ایس کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے حال ہی میں یونیورسٹی کے داخلوں امتحانات اور کتابوں کی ترسیل کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔سٹوڈنٹس سپورٹ نظام کو اپ گریڈ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

طلبہ کے سوالات و مسائل کے حل کے لئے "آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سینٹر"قائم کردیا گیاہے۔ ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے تمام کمپسسز میں سٹوزنٹس فرینڈلی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اوپن یونیورسٹی نے نئے سمسٹر خزاں 2015ء کے داخلے شروع کرنے کا شیڈول بھی تیار کیا ہوا ہے۔ یہ داخلے ملک بھر میں یکم اگست سے شروع ہورہے ہیں۔ آٹو میشن سافٹ وئیر کے ذریعے داخلے کے سارے عمل کو نہایت آسان بنایا جارہا ہے۔ نئے نظام کے تحت طلبہ یونیورسٹی کے نامزد بینکوں میں داخلہ فارم مع مطلوبہ فیس جمع کرتے ہی یونیورسٹی ان کے داخلے کو فوری طور پر یقینیبنائے گی۔