`چئرمین نیب کی شریف برادران کیخلاف کرپشن مقدمات منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت

تحقیقات 30ستمبر سے پہلے پہلے مکمل کرلی جائیں،تحقیقاتی افسران کو حکم `

پیر 13 جولائی 2015 18:19

`چئرمین نیب کی شریف برادران کیخلاف کرپشن مقدمات منطقی انجام تک پہنچانے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) چےئرمین نیب نے شریف برادران کیخلاف کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے اور تحقیقاتی افسران کو ایک حکم کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات 30ستمبر سے پہلے پہلے مکمل کرلی جائیں۔نیب ذرائع نے آن لائن کو انکشاف کیا ہے کہ نیب حکام نے کمرشل بنکوں سے حاصل کئے گئے،شریف برادران کے قرضوں کی مکمل تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں بالخصوص نیشنل بنک آف پاکستان سے قرضوں کے اجراء قرضوں کے ری شیڈول بارے مکمل معلومات حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیشنل بنک سے ان کمپنیوں کو قرضوں کی فراہمی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں جو شریف برادران یا ان کے حواریوں کی ملکیت میں ہیں۔نیشنل بنک نے گزشتہ دو سالوں میں ان کمپنیوں کو بھی بھاری قرضے فراہم کئے ہیں ان کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔چےئرمین نیب نے گزشتہ دس سالوں میں1193مقدمات جو سرد خانہ میں پڑے تھے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تحقیقات افسران کو ٹاسک دیا ہے اور اس مقصد کیلئے نیب کے اندر مانیٹرنگ ڈسک بھی بنا دیا گیا ہے جو مقدمات کی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرتا رہے گا

متعلقہ عنوان :