جامعہ سندھ جامشورو میں دو سال سے کانٹریکٹ پر کام کرنے والے گریڈ 2 سے5 تک کے 72 ملازمین کو مستقل کردیا

پیر 13 جولائی 2015 22:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ءی) جامعہ سندھ جامشورو میں دو سال سے کانٹریکٹ پر کام کرنے والے گریڈ 2 سے5 تک کے 72 ملازمین کو مستقل کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں وائس چانسلر آفس میں آرڈر تقسیم کرنے والی تقریب منعقد ہوئی جس میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی نے ریگیولر ملازمین کو آرڈر دیے، تقریب میں گریڈ5 کے چھ ملازمین امجد حسین رستمانی، محمد حسین کیریو، وزیراں چانڈیو، وقار علی چنہ، غلام حسین نہڑی اور عامر علی سہتو کو ریگیولر آرڈر دیے گئے، اسی طرح گریڈ 4 کے ایک ملازم ریاض علی مستوئی اور گریڈ 3 کے ایک ملازم مرزا رحیم احمد کو مستقلی کے آرڈر دیئے گئے، گریڈ 2 کے64 ملازمین احمد علی ابڑو، ذوالفقار ملاح، محمد اسلم خاصخیلی، عابد حسین بلوچ، امجد خان سولنگی، محمد رحیم چاچڑ، خالق ڈنو ساریو، چھٹو خان کاکا، شوکت علی کھوسو، خدا بخش سموں، مختیار علی سومرو، سجاد حسین بھٹی، نور محمد سولنگی، سجاد علی پنہور، فدا حسین ملاح، حبدار علی شاہ، ذوالفقار چانگ، فیاض علی سومرو، فہمیدہ سومرو، ذوالفقار علی خواجہ، عاشق حسین شورو، احمد علی چانڈیو، شبانہ ہگورو، نوید احمد سومرو، شاہد خان، شھمیر لغاری، حسین کحوسو، جاوید احمد لاشاری، منظور احمد بھلائی، تنویر احمد بلوچ، ایاز احمد شیخ، اوشاق علی ناریجو، ایاز علی شورو، غلام عباس ابڑو، نادر علی بھلائی، محمد فیصل شورو، انیس گل ہکڑو، اﷲ ڈنو ہکڑو، فیصل صدیق، عبدالجبار برڑو، وسیم، امداد علی شورو، ثمینہ شیخ، نظیر، وجیش روشن، محمد عارف، محمد فرحان پیرزادہ، فدا حسین خاصخیلی، جسٹن بھٹی، ثریا نور سولنگی، محمد نعیم شیخ، سجن، وجیس تلواری، اعجاز احمد کلہوڑو، محمد سلیم بلوچ، عزت گل، عبدالکریم قریشی، رحمان ملک پٹھان، عبدالمجید بلیدی، شہزادوخان کھوسو، بشیر مگسی، شوکت علی میرجت، طاہر احمد شورو اور غلام قادر گوپانگ کو بھی ریگیولر نوکری کے آرڈر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ملازمین کا حق تھا کہ انہیں ریگیولر کیا جائے کیونکہ انہوں نے کامیابی کے ساتھ دو سالہ کانٹریکٹ کی مدت پوری کی، انہوں نے کہا کہ اﷲ کے حکم سے 72 کانٹریکٹ ملازمین ریگیولر ہوئے ہیں ان میں میرا کوئی کارنامہ نہیں ۔ انہوں نے ریگیولر ہونے والے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ یونیورسٹی کی بہتری کے لیے سخت محنت و لگن سے کام جاری رکھیں، تقریب میں ڈاکٹر انور علی شاہ جی سید، ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو، ڈاکٹر سرفراز حسین سولنگی، ڈاکٹر اسلم پرویز میمن، ڈاکٹر پروین منشی، ڈاکٹر عرفانہ ملاح، ڈاکٹر ایاز کیریو، غلام محمد بھٹو، غلام نبی بھلائی اور محمد علی گھانگھرو بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :