حساس اداروں نے ٹارگٹ کلر کاشف عرف کیکڑا کو گرفتار کرلیا،ملزم کا 10 افراد کے قتل کا اعتراف

پیر 13 جولائی 2015 23:04

حساس اداروں نے ٹارگٹ کلر کاشف عرف کیکڑا کو گرفتار کرلیا،ملزم کا 10 افراد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) حساس اداروں نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کاشف عرف بونا عرف کیکڑا کو حراست میں لے لیا، جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے 10 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا،تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 4 میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کاشف عرف کیکڑا کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے قبضے سے کلاشنکوف اور رپیٹر برآمد کرلی، ذرائع کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران 10 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ،جبکہ 1996 میں ملزم نے الفلاح کے علاقے میں فائرنگ کرتے ہوئے 3 سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھااور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ملزم نے مذہبی سیاسی جماعت کے 3 کارکنوں کو قتل کیا،ذرائع کے مطابق رواں سال رینجرز نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کی تھی تاہم ملزم ضمانت پررہائی پانے کے بعد ایک مرتبہ پھر سماج دشمن کارروائیوں میں سرگرم ہوگیا تھا،جبکہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

متعلقہ عنوان :