پاکستان ایجوکیشنل کونسل گلگت کا اجلاس ، سکول کی کارکردگی بارے بریفنگ

پیر 13 جولائی 2015 23:05

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء ) پاکستان ایجوکیشنل کونسل گلگت کا ایک اجلاس ریجنل ڈائریکٹر گلگت سید شرف الدین کی قیادت میں ہوا اجلاس میں پرنسپل المصطفیٰ پبلک سکول اینڈ کالج گلگت کے پرنسپل ذاکر حسین نے سکول کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے ماتحت منعقدہ امتحانات 2015 میں المصطفیٰ پبلک سکول سے 95 طلباء و طالبات نے امتحان دیا جن میں سے 12 نے ,A+ 28 نے Aگریڈ اور 39 نے B گریڈ حاصل کیا اس شاندار کامیابی پر کونسل نے پرنسپل طلباء اساتذہ اور والدین کو مباکباد دی کو سکول ٹاپ کرنے والے محمدثقلین جس نے 956 مارکس لیئے ان کو اور ان کے والدین کو بھی مبارکباد دی انہوں نے توقع ظاہر کیا کہ ادارہ اس شاندار کارکردگی کا نہ صرف برقرار رکھے گا بلکہ مذید بہتر بنائے گا محترم ریجنل ڈائریکٹر صاحب نے اس موقع پر A+ میں میٹرک پاس کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے اسکالر شپ کا بھی اعلان کرتے ہوئے نہی کالج میں مفت داخلے کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :