لاہور : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی ضمانت منظور ، عدالت نے رہائی کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 جولائی 2015 13:35

لاہور : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی ضمانت منظور ، ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جون 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی . سماعت لاہور ہائی کورٹ جسٹس انوا رالحق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی. عدالت میں ماڈل ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف دیا کہ ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ ثابت نہیں ہوئی کیونکہ ان کے پاس بورڈنگ پاس بھی موجود نہیں تھا لہٰذا ماڈل کی رہائی کا حکم دیا جائے.

(جاری ہے)

سما عت کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے ماڈل گرل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا . ضمانت کی مصدقہ کاپی کسٹم عدالت راولپنڈی میں جمع کروائی جائے گی جس کے بعد ایان علی کی رہائی کے روبکار کسٹم عدالت راولپنڈی سے جاری ہو گی. ذرائع کے مطابق ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد متوقع طور پر آئندہ کل ماڈل ایان علی رہا ہو جائیں گی. یاد رہے کہ ماڈل ایان علی 4 ماہ اڈیالہ جیل میں مقید رہی ہیں. ماڈل ایان علی کو 4 ماہ قبل 14 مارچ کو کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :