لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت منظور نہ ہونے پر ملزم کی بیوی کی بچوں سمیت خود سوزی کی کوشش ناکام بنادی گئی
سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا،چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے کر خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا، انصاف کی یقین دہانی
بدھ 15 جولائی 2015 20:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور نہ ہونے پر ملزم کی بیوی کی بچوں سمیت احاطہ عدالت میں خود سوزی کی کوشش سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بناتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا،چیف جسٹس منظور احمد ملک نے ازخود نوٹس لے کر خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے انسانی اسمگلنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
درخواست گزار ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ملزموں ملک سلیم اور ملک زاہد کو انسانی سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر رکھا ہے جبکہ ایف آئی اے کے پاس ملزموں کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت اور شواہد موجود نہیں اس کے باوجود گزشتہ تین ماہ سے ملزموں کو جیل میں قید رکھا گیا ہے۔(جاری ہے)
ایف آئی اے نے جس شخص کو باہر بھجوانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے وہ ترکی میں موجود ہے اور روزگار کما رہا ہے اوراپنے گھر والوں کو آمدن کی رقم بھی بھجوا رہا ہے ۔
ایف آئی اے نے جھوٹے بیان پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم ملک سلیم کی ضمانت منظور کی جائے ۔عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت ملتوی کر دی ۔جس کے بعد ملزم کی اہلیہ نورین بی بی اور اس کی بھابھی سمیر انے بچوں سمیت احاطہ عدالت میں آہ و زاری شروع کر دی۔ نورین بی بی نے ہاتھ میں مٹی کا تیل اٹھاتے ہوئے بچوں سمیت خودسوزی کی دھمکی دی جس پر وہا ں موجود لوگوں نے اسے کوئی بھی انتہائی اقدام کرنے سے روکا ۔بعد ازاں ہائی کورٹ سکیورٹی نے خاتون اور بچوں کو حراست میں لے کر احاطہ عدالت سے باہر لے گئیاور پولیس کے حوالے کر دیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچوں اور خواتین کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے خاتون کو یقین دہانی کروائی کہ اسے انصاف ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.