منافقتی عمل اب نیازی صاحب کا پیچھا نہیں چھوڑے گا، دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، ترجمان بلاول ہاؤس

بدھ 15 جولائی 2015 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ بادشاہ سلامت تو بادشاہ سلامت ملکہ عالیہ سبحان اللہ! برطانوی اخبارات کا چمپئن آج قومی میڈیا پر اپنی جعلسازیوں کی وضاحتیں پیش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

منافقتی عمل اب نیازی صاحب کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ بہتان تراشی کرنے والے نہ صرف مسلمان بلکہ انسان کہلوانے کے بھی مستحق نہیں۔ جوانی میں کرکٹ کا بادشاہ بڑھاپے میں جھوٹ کا شہنشاہ بن گیا ہے۔