عید کے روز سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشنگوئی، شدید بارشوں کی باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ
جمعرات 16 جولائی 2015 22:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جولائی۔2015ء) عید کے روز سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔ جمعرات کو محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد میں اکثر مقامات پرجبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، لاہور، سرگودھا ڈویڑن اور فاٹا میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
اس دوران کشمیر،ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور گوجرانوالہ ڈویڑن میں چند مقامات پرتیز /موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔عید کے روز سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔(جاری ہے)
جمعہ سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل ا باد، ساہیوال ڈویڑن)، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویڑن میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
ہفتہ سے منگل کے دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی ا ٓئی خان، بنوں ، سبی، ڑوب، قلات، نصیر آ باد ڈویڑن ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل کے دوران سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص ڈویڑن میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔جمعہ سے اتوار کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویڑن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ان شدید بارشوں کی باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم سب سے زیادہ بارش مری میں 25 ملی میٹر جبکہ چترال03،سیدو شریف، مالم جبہ 02 اور دیر میں 01 ریکارڈ کی گئی۔ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر، روہڑی، دالبندین میں46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، شہید بینظیرا ٓباد، پسنی، سبی، بارکھان 45، موہنجوداڑو44، تربت، پنجگور، لاڑکانہ،رحیم یار خان اور دادو میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.