مقبوضہ کشمیر میں عید کے روز بھارت مخالف مظاہرے ،پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے
پیر 20 جولائی 2015 21:33
سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ کو عیدالفطر کے موقع پر بھارت کے خلاف ، آزادی اور پاکستان کے حق میں زبردست مظاہرے کئے گئے اور ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں کی بھاری تعداد میں تعیناتی کے باوجود سرینگر ، اسلام آباد، سوپور، لولاب، سوگام، بانڈی پورہ ،پلوامہ، کولگام، بڈگام، شوپیان،کشتواڑ اور دوسرے علاقوں میں لوگ نمازعید کے فوراً بعد سڑکوں پر نکل آئے جبکہ دیگر شہروں اور قصبوں میں بھی لوگوں نے” ہم کیا چاہتے ،آزادی“،”جیوے جیوے پاکستان“ اور ”گوانڈیا گو“ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
مظاہرین جموں وکشمیر سے بھارتی فوج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کررہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی،کل جماعتی حریت کانفرنس کے چےئرمین میرواعظ عمرفاروق اور دیگر حریت رہنماؤں کی مسلسل نظربندی کے خلاف بھی احتجاج کیا۔حریت رہنما یاسمین راجہ اور انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن انتو نے سرینگر اور لولاب میں بھارت مخالف مظاہروں کی قیادت کی۔
بھارتی پولیس اہلکاروں نے سرینگر کے علاقوں عیدگاہ، صفاکدل، کوٹھی باغ، برزلہ، صراف کدل، راجوری کدل، سوپور، سوگام اور اسلام آباد میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کابے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ۔بھارت کی پیراملٹری فورسز نے اسلام آباد قصبے میں جامعہ اہلحدیث شیر باغ میں بھی آنسو گیس کے گولے داغے۔ ادھرقابض انتظامیہ نے سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق، محمدیاسین ملک، شبیر احمد شاہ، محمد اشرف صحرائی، نعیم احمد خان اور ظفر اکبر بٹ کو ان کے گھروں میں نظربند رکھا تاکہ انہیں عوامی اجتماعات سے خطاب اور نماز عید اداکرنے سے روکا جائے۔حریت رہنماؤ ں نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قابض انتظامیہ کی طرف سے آزادی پسند رہنماؤں کی نقل و حرکت پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادر ی پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریاں ختم کرانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے۔دریں اثناء بھارتی پولیس نے کشتواڑ قصبے میں نماز عید کے بعد بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنے پر ایک سرکاری معلم سمیت سات کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.