پنجا ب حکومت نے اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی آڑمیں اربوں روپے اکٹھے کر لئے
منگل 21 جولائی 2015 12:04
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) صوبائی حکومت نے اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے سلسلے میں اربوں روپے اکٹھے کر لئے ۔ چھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ایک بھی اسلحہ لائسنس ہولڈر کو کمپیوٹرائزڈ لائسنس جاری نہ ہو سکا ۔ آن لائن کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملک میں غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل اور جعلی لائسنسوں کو روکنے کے لئے قیام پاکستان کے بعد 1947 سے لے کر 2014 تک بننے والے لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا چنانچہ اس سلسلہ میں حکومت نے ابتدائی طور پر 1500 فیس مقرر کی ۔
اس طرح حکومت نے اپنے خزانے میں اربوں روپے جمع کر لئے ۔ چنانچہ اس دوران ایک بھی کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس اس لئے نہ بن سکا نادرا کے کوئی بھی مشین کمپیوٹرائزڈ لائسنس بنانے کے لئے کام نہیں کر رہی تھی اور جو مشینیں خریدیں گئی تھیں اس میں بھی خرابی پیدا ہو گئی جبکہ اس دوران پنجاب میں اسلحہ لائسنس کی پڑتال کی گئی تو انکشاف ہوا کہ پنجاب کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں میں بھی لاکھوں کی تعداد میں اسلحہ برانچ اسلحہ ڈیلر اور اس دھندے میں ملوث دیگر افراد کی ملی بھگت سے لاکھوں کی تعداد میں بوگس لائسنس جاری ہو چکے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.