سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلین سرفر شارک سے بچنے میں کامیاب

منگل 21 جولائی 2015 16:08

سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلین سرفر شارک سے بچنے میں کامیاب

کیپ ٹاؤن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21جولائی۔2015ء)جنوبی افریقہ میں ہونے والے مقابلے میں آسٹریلین سرفر اس وقت انتہائی خوش قسمت رہے جب وہ لائیو مقابلے کے دوران دو شارک سے بچنے میں کامیاب رہے۔آسٹریلین سرفر مِک فیننگ مشرقی کیپ ٹاؤن میں جیفری بے مقابلوں میں شریک تھے جہاں مقابلے کے دوران دو شارکوں میں سے ایک ان کے سرف بورڈ کے پاس جا پہنچی۔

جے بے اوپن مقابلوں کا فائنل شروع ہی ہوا تھا کہ جب فیننگ اپنے سرف بورڈ کو چھوڑ کر سمند میں جا کودے۔تین مرتبہ کے سابقہ عالمی چیمپیئن اور اس مقابلے کے دفاعی چیمپیئن کو کسی بھی قسم کی انجری نہ ہوئی لیکن اس حادثے کے فوراً بعد ٹورنامنٹ کو ختم کردیا گیا۔فیننگ نے فاکس اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں وہاں بیٹھا ہوا تھا کہ مجھے پیروں کے پاس کسی چیز کی موجودگی کا احساس ہوا اور میں اس سے بچنے کی کوشش کرنے لگا۔

(جاری ہے)

’مجھے مجھلی کے بازو نظر آئے، میں دانتوں کا انتظار کرنے لگا‘۔فیننگ نے کہا کہ میں اسے ایک مکا مارنے میں کامیاب رہا اور اسے خوفزدہ کردیا۔یاد رہے کہ مک فیننگ کو 2007ء، 2009 ء اور 2013 ء میں سرفنگ کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔