جماعة الدعوة کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانچ ہزار سے زائد متاثرین میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا
بدھ 22 جولائی 2015 19:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء ) جماعة الدعوة کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانچ ہزار سے زائد متاثرین میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا۔ سیلاب کے تیسرے دن بھی امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں لیہ ،روجھان، مٹھن کوٹ ، مظفرگڑھ ،ڈی جی خان ،رحیم یار خان سمیت سکردواور چترال میں پکاپکایا کھاناتقسیم کیا ۔
لیہ کے سیلاب زدہ علاقوں بستی چانڈیا،بستی موہانہ ،ککڑ والا ،کُنل نشیب میں موٹربوٹ سروس کے ذریعے 450افراد کوان کے قیمتی سامان اور پالتو جانوروں سمیت سیلابی پانی سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔سیلاب زدہ علاقوں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے سینکڑوں امدادی رضاکار ریلیف و ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
سکردو اور لیہ کے علاقوں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے فری میڈیکل کیمپنگ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔
ماہر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل میڈیکل ٹیموں نے بدھ کو سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا اورہزاروں روپے مالیت کی ادویات فراہم کی گئیں ۔جماعةالدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے حالیہ سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے چترال میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کا ر مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ انتہائی دشوارگزار راستوں کے باوجود امدادی سامان اور ایمبولینس گاڑیاں چترال کے سیلاب متاثرہ علاقوں دریش اوربونی میں پہنچا دی گئی ہیں۔ سیلاب متاثرہ ان علاقوں میں بھی پکے پکائے کھانے کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.