بھارت کا امریکہ کی جانب سے پاکستان کو میزائل اور فوجی ہیلی کاپٹرز کی فروخت پر نیا واویلا ، تحفظات کا اظہار، اس سے خطے میں طاقت کے توازن کے بگڑنے اور امریکہ بھارت تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ‘ بھارت کی حکومت ہر پیش رفت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا لوک سبھا میں تحریری جواب

بدھ 22 جولائی 2015 23:28

بھارت کا امریکہ کی جانب سے پاکستان کو میزائل اور فوجی ہیلی کاپٹرز کی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء) بھارت نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو میزائل اور فوجی ہیلی کاپٹر کی فروخت پر نیا واویلا شروع کر دیا ‘ امریکہ سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں طاقت کے توازن کے بگڑنے اور امریکہ بھارت تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ‘ بھارت کی حکومت ہر پیش رفت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے‘ جس کے بھارت کے قومی مفادات پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے لوک سبھا میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا ہے کہ ہم نے حالیہ دنوں میں اس بات کو نوٹ کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو فوجی ساز و سامان کی فروخت پر پختہ عزم کا اظہار کیا ہے جس میں اے ایچ ون زیڈ لڑاکا ہیلی کاپٹر اور اے جی ایم 114 آرھیلیفائر II میزائل اور متعلقہ ہتھیار تربیت اور لاجسٹک سپورٹ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کی مالیت 952 ملین ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت نے پاکستان کو فوجی ساز و سامان کی فروخت پر امریکہ سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور بار بار امریکہ کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ وہ پاکستان کو فوجی امداد دینے کے فیصلے سے قبل بھارت امریکہ تعلقات بھارتی سیکیورٹی پر پڑنے والے اثرات کو مد نظر رکھے کیونکہ اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ ہماری حکومت ہر اس پیش رفت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے جس سے بھارت کے مفادات کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں یا ان ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے کیا اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب بھارت نے پیرس ایئر شو میں پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کے آرڈر ملنے پر بھی گہری تشویش ظاہر کی ہے ۔ پاکستان کے جے ایف تھنڈر طیارے”تیجاس“ کی تیاری کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور اسے مکمل طور پر تیار ہونے میں مزید ا یک سال لگے گا۔

متعلقہ عنوان :