جرمنی میں ایف سی پورٹو نے ایم ایس وی ڈوئسبرگ کو 0-2 سے ہرا دیا

جمعرات 23 جولائی 2015 14:19

جرمنی میں ایف سی پورٹو نے ایم ایس وی ڈوئسبرگ کو 0-2 سے ہرا دیا

جرمنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) جرمنی میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں ایف سی پورٹو نے ایم ایس وی ڈیوسبرگ کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دیدی۔ ریال میڈرڈ کے سابق لیجنڈ گول کیپر ایکر ساسیلاس نے کلب چھوڑنے کے بعد کی جانب سے اپنا میچ کھیلا ، جرمنی میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں پرتگالی کلب ایف سی پورٹو اور جرمن کلب ایم ایس وی ڈیوسبرگ میں مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

ریال میڈرڈ کو چھوڑنے والے لیجنڈ گول کیپر ایکر ساسیلاس کی وجہ سے میچ مزید اہمیت اختیار کر گیا۔ انہوں نے اپنا پہلا میچ پرتگالی کلب کی جانب سے کھیلا اور شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے اپنی ٹیم کو پہلا ہی میچ جتوا دیا۔ حریف ٹیم پرتگالی کلب کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی ، اسے صفر کے مقابلے میں دو گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

متعلقہ عنوان :