عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرلی
نوازشریف خوش قسمت ہیں جنہوں نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پہلے دیکھ لی ٗ رپورٹ دیکھ کر تفصیل سے بات کرونگا ، میڈیا سے گفتگو
جمعرات 23 جولائی 2015 20:45
چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرلی چترال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات پر 21 جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا تاہم جوڈیشل کمیشن میں کیس صرف تحریک انصاف نے لڑا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف خوش قسمت ہیں جنہوں نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پہلے دیکھ لی تاہم اصول کے مطابق یہ رپورٹ دونوں فریقین کو دینی چاہیے تھی ٗ میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ دیکھ کر ہی اس پر تفصیل سے (آج) جمعہ کو بات کروں گا۔
عمران خان نے کہاکہ ہمیں جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ منظور ہے کیونکہ کمیشن کے آغاز پر ہی تحریک انصاف کا موقف تھا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا ہم وہ تسلیم کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قومی بحران میں سب کا اکھٹا ہونا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور کے بعد دھرنا ختم کرکے اکٹھے کام کیا، قومی بحران میں سب کا اکٹھا ہونا بہت ضروری ہے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے کے تحت جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا ٗ انتخابی دھاندلی کیس میں 2 جماعتیں فریق ہیں تاہم ایک فریق کو رپورٹ دے دی گئی اور دوسرا فریق اب تک حتمی رپورٹ سے محروم ہے۔
واضح رہے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا کہ عام انتخابات میں منظم دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت فراہم نہ کرسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.