دریائے سندھ نے سیکڑوں دیہات اجاڑ دیئے، راجن پور، میانوالی میں حفاظتی بند ٹوٹ گئے
جمعہ 24 جولائی 2015 11:02
میانوالی / لیہ / گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی2015ء)دریائے سندھ کے منہ زور پانی نے جنوبی پنجاب اور سندھ کے مزید کئی دیہات ملیامیٹ کر دئیے ، گھوٹکی میں 70 دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ، میانوالی اور راجن پور میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں زیر آب آ گئیں دریائے سندھ کا سیلابی ریلا جہاں سے گزرا ہر شے ملیا میٹ کرتا گیا ، بے رحم موجوں کی زد میں آنے والی سیکڑوں بستیوں اور دیہات کے بے یارو مدد گار مکین بے بسی کی تصویر بنے نظر آتے ہیں۔
گھوٹکی کے علاقے کچے میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے جس سے 70 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ پانی میں محصور ہزاروں افراد نجی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں ۔(جاری ہے)
لیہ میں خوفناک سیلاب نے جہاں ہر طرف تباہی مچا دی وہیں 150 سے زیادہ سکولوں کو بھی بہا کر لے گیا۔ سیلاب سے لیہ کا اڑھائی لاکھ ایکڑ رقبہ متاثر ہوا جبکہ 382 بستیوں کے دو لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔
میانوالی کے علاقے محمد شریف والی کے مقام پر بند ٹوٹنے سے بے قابو پانی درجنوں دیہات میں داخل ہوگیا جس سے ہر شے ڈوب گئی ، راجن پور میں بیٹ سوترہ بند ٹوٹ گیا ، پانی قریبی دیہات میں داخل ہوا تو ہر شے ملیامیٹ ہو گئی۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور ریسکیو 1122 کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.