فوج میں ڈاکٹروں کی خالی ااسامیوں کیلئے درخواستیں طلب
ذیشان حیدر جمعہ 24 جولائی 2015 20:07
سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) پاکستان آرمی کی جانب سے شارٹ سروس ریگولر کمیشن اور پاکستان ٹیمپرری کمیشن کے ذریعے میجر اور کیپٹن کی مختلف آسامیوں کی بھرتیوں کی رجسٹریشن 10اگست2015 تک جاری رہے گی۔پاکستان آرمی سلیکشن اینڈریکروٹمینٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان آرمی میں کیپٹن بحیثیت جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسر کیلئے ایسے مرد حضرات جنھوں نے ایم بی بی ایس پاس کیا ہے اور جن کی عمر 01نومبر2015 تک 28 سال ہے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
اسی طرح مختلف شعبوں کے لیئے اسپیشلسٹ مرد اورخواتین جو ایم بی بی ایس کے ساتھ ایف سی پی ایس پاس ہیں اور جن کی عمر 01نومبر2015 تک 32سال ہے وہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔جبکہ پاکستان ٹیمپرری کمیشن کے ذریعے میجر کی بھرتی کے لئے ایم بی بی ایس کی ڈگری رکھنے والے ایسے مرد امیدوار جن کی عمر 01نومبر2015تک 28 سال ہے درخواست دے سکتے ہیں۔(جاری ہے)
رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست2015 مقرر کی گئی ہے۔
ابتدائی ٹیسٹ 13سے 19اگست 2015تک لئے جائیں گے۔ پاکستانی شہریت رکھنے والے خواہشمند امیدواراپنے قریبی آرمی سلیکشن اینڈریکروٹمینٹ سینٹر میں دستاویزات کے ساتھ رجسٹریشن کرائیں۔ مزید معلومات کے لئے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ سینٹرسے رابطہ کریں یا ان کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.ok سے معلومات حاصل کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.