بالی ووڈ، پرکشش مرد کا ایوارڈ فواد خان کے نام
ہفتہ 25 جولائی 2015 13:52
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والے پاکستانی چارمنگ اداکار فواد خان نے بالی ووڈ میں سال کے سب سے زیادہ پرکشش مرد کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کے مشہور فیشن میگزین ووگ کی جانب سے چھٹے ووگ بیوٹی ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کرکٹر ویرات کوہلی، بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور فواد خان سمیت شوبز کی اہم شخصیات نے شرکت کی جب کہ اس دلفریب تقریب میں پاکستان کے چارمنگ ہیرو فواد خان نے بھارت کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے سب سے زیادہ پر کشش مرد کا ایوارڈ جیت لیا۔
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے سال کی خوبصورت و پرکشش خاتون کا ایوارڈ اپنے نام کیا جب کہ بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے سدا بہار خوبصورتی اور نئی اداکارہ آتھیا شیٹھی کو نئے خوبصورت چہرے کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسری جانب تقریب میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے پہلی بار ریمپ پر ایک ساتھ واک کی جسے شائقین نے بے حد سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان نے 2014 میں فلم خوبصورت سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور وہ اب تک کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.