چترال میں بارش اور پہاڑوں سے آنے والے ریلے کی تباہ کاریاں جاری،مجموعی ہلاکتیں 36ہوگئیں
پیر 27 جولائی 2015 11:40
چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) چترال میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں سے آنے والے ریلے کی تباہ کاریاں جاری رہیں، ایک ہفتے کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 36 تک پہنچ گئی ،ستر سے زائد مکانات، رابطہ پل اور بجلی گھر سیلاب کی نذرہوگئے، دیامرمیں بھی دوافراد سیلابی پانی کی نذر ہوگئے۔چترال میں سیلاب سے ریچ اور ریشن کے علاقوں میں ستر سے زائد مکانات، دو رابطہ پل، دوبجلی گھر،اسپتال، 15دوکانوں کوشدید نقصان پہنچا جبکہ پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔
دیامرمیں گزشتہ ایک ہفتے سے بارشوں نے تباہی مچادی،کھنبری ویلی میں دو افراد سیلابی ریلے میں بہہ کرجاں بحق ہوگئے۔ سیلاب سے اب تک سیکڑوں مکانات،کھڑی فصلوں سمیت آبپاشی کا نظام اور ندی نالوں کے ساتھ بنے حفاظتی بند بھی بری طرح متاثرہوئے ۔(جاری ہے)
انتطامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرہ افراد میں راشن اور خیموں کی تقسیم جاری جبکہ شاہراہِ چلاس، بابو سر اورکاغان ویلی ہر کسی کی ٹریفک کیلئے بحال کر دی گئی ۔
غذرمیں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ گلہ پور میں لینڈسلائینڈنگ کی وجہ سے گلگت۔غذر روڈ جزوی طورپربند ہے۔ دریائے غذرمیں پانی کے بہاوٴمیں تیزی برقرارہے اور ملحقہ آبادیوں میں زمینی کٹاوٴبھی ہورہاہے جبکہ واٹرچینل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔گلگت بلتستان اورچترال میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کاریسکیو آپریشن جاری ،اب تک سیکڑوں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل اورامدادی سامان کی فراہمی کا سلسلسہ بھی جاری رہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.