بھارت کو ہر ایک چیز کے پیچھے آئی ایس آئی کا ہاتھ نظر آتا ہے‘ انڈیا اپنے اصل رنگ دکھا رہا ہے ‘ کانگریس نے سیکولر ازم کا جو خول اپنے اوپر چڑھایا ہوا تھا وہ اب اتر رہا ہے‘ نواز شریف نے اوفا میں نریندر مودی سے ملاقات کرکے قوم کو ذلیل و رسوا کردیا‘ ہماری سیاسی قیادت کی کمزوریوں سے بھارت فائدہ اٹھا رہا ہے‘ بھارت میں ابھی بھی خالصتان تحریک زندہ ہے‘آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل کاخالصتان تحریک پر ردعمل کا اظہار
پیر 27 جولائی 2015 14:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل نے کہا ہے کہ بھارت کو ہر ایک چیز کے پیچھے آئی ایس آئی کا ہاتھ نظر آتا ہے‘ انڈیا اپنے اصل رنگ دکھا رہا ہے ‘ کانگریس نے سیکولر ازم کا جو خول اپنے اوپر چڑھایا ہوا تھا وہ اب اتر رہا ہے‘ نواز شریف نے اوفا میں نریندر مودی سے ملاقات کرکے قوم کو ذلیل و رسوا کردیا‘ ہماری سیاسی قیادت کی کمزوریوں سے بھارت فائدہ اٹھا رہا ہے‘ بھارت میں ابھی بھی خالصتان تحریک زندہ ہے۔
پیر کو خالصتان تحریک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہر ایک چیز کے پیچھے آئی ایس آئی کا ہاتھ نظر آتا ہے۔ احمد آباد میں ایک بار طاعون کی وباء پھیل گئی تھی تو انہوں نے اس کا الزام بھی آئی ایس آئی پر لگا دیا تھا۔(جاری ہے)
انڈیا میں آئی ایس آئی کے دباؤ کا ہونا ایک طرح سے اچھی بات بھی ہے ورنہ وہ وہاں پر مسلمانوں کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں گے۔
بھارت میں ابھی تک خالصتان تحریک زندہ ہے سکھ موومنٹ کے لوگ ابھی بھی وہاں پر بھارت کے جھنڈے جلاتے ہیں اور انڈین آئین کی کاپیاں جلا کر پھینکتے ہیں۔ بھارت میں خالصتان تحریک اپنی پوری آب و تاب سے موجود ہے۔ وہاں پر سمجھوتہ ایکسپریس پر 68لوگوں کو لائن میں کھڑا کرکے گولیاں ماری گئیں انڈین جنرل پروہت اس میں شامل تھا اور آر ڈی ایکس انڈین آرمی بیرکوں سے لایا گیا تھا۔ اسی طرح اب یعقوب میمن کو پھانسی دینے جارہے ہیں جس پر سلمان خان نے کہا کہ وہ معصوم آدمی ہے تو اب ہندو انتہا پسند سلمان خان کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ اب انڈیا کا اصل رنگ سامنے آرہا ہے کانگریس نے جو سیکولر ازم کا خول چڑھایا ہوا تھا وہ اب آہستہ آہستہ اتر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.