ڈینگی سیزن شروع ہونے سے پہلے این ایس ون ٹیسٹ کٹ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے،انچارج ڈینگی سرویلنس سیل
پیر 27 جولائی 2015 15:52
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) محکمہ صحت اسلام آباد کے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور انچارج ڈینگی سرویلنس سیل ڈاکٹر نجیب درانی نے کہا ہے کہ مون سون کے رواں سیزن کے درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب بھی زیادہ ہے، اس سیزن میں ڈینگی مچھر کی افزائش پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے اس افرائش کو روکنے کا حل مادہ مچھر کو تلف کرنا ہے، ڈینگی کے مختلف مریض اگست کے مہینے میں تشخیص اور علاج کے لئے آنا شروع ہو جاتے ہیں، گزشتہ پانچ سال میں ڈینگی مرض کا تناسب بڑھتا اور کم ہوتا رہا ہے، ڈینگی کا مرض مچھر، بارش اور ہوا میں نمی کا تناسب، ٹمپریچر اور ڈینگی زدہ مریضوں کی دوسرے شہروں سے منتقلی سے شروع ہوتا ہے، ڈینگی مریضوں کی تشخیص اور علاج کے لئے ہسپتالوں میں این ایس ون ٹیسٹ کٹ کے ذریعے ضروری ہے۔
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ڈینگی کے مریضوں کا تناسب بڑھتا اور کم ہوتا رہا۔ ڈاکٹر نجیب درانی نے کہا کہ تین چیزوں سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہو سکتا ہے، مچھر، بارش اور ہوا میں نمی کا تناسب اور ٹمپریچر، ڈینگی زدہ مریضوں کی دوسرے شہروں سے اسلام آباد میں منتقلی شامل ہیں۔
انچارج ڈینگی سرویلنس سیل نے کہا کہ ڈینگی کے ممکنہ مریضوں کی تشخیص این ایس ون کٹ کے ذریعے کی جائے اور ڈینگی سیزن شروع ہونے سے پہلے اس مخصوص ٹیسٹ کٹ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر نجیب درانی نے کہا کہ جونہی ڈینگی کے مریض ہسپتالوں میں آنا شروع ہو جاتے ہیں تو ہسپتالوں کے معالجین سے درخواست ہے کہ اس کی اطلاع فوری طور پر بذریعہ فیکس آئی سی ٹی اسلام آباد کو دی جائے تاکہ فوری طور پر مریضوں کے آنے والے علاقوں میں ٹیموں کو بھجوا کر بروقت اقدامات کئے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.