بھارتی میڈیا اور حکومت کا گرداس پور دہشتگردی کا پاکستان پر الزام، پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر منہ توڑ جواب دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 27 جولائی 2015 23:46

بھارتی میڈیا اور حکومت کا گرداس پور دہشتگردی کا پاکستان پر الزام، پاکستانیوں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سےگرداس پور دہشتگردی کے حملے کا پاکستان پر الزام لگانے پر پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر منہ توڑ جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بھارتی شہر گرداس پور میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور بھارتی حکومت کی جانب سے حملے کا الزام پاکستان پر دھرنے پر پاکستانیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی حکومت اور میڈیا کے پراپیگنڈا کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستانیوں کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا کہ بھارت پاکستان فوبیا میں بری طرح مبتلا ہے۔ ماضی میں بھی بھارت پاکستان پر الزام تراشی کرتا رہا ہے تاہم سمجھوتا ایکسپریس واقعے کی حقیقت سامنے آنے پر بھارت کو منہ کی کھانا پڑی تھی۔