ٹیکسوں سے بچاؤ، سکیورٹی اور بچوں کی تعلیم جیسی وجوہات کے سبب 61 ہزار بھارتی کروڑ پتی دوسرے ممالک کو ہجرت کر گئے
21ویں صدی کے آغاز سے ہی دوہری شہریت کیلئے درخواستوں اور جگہ تبدیل کرنے جیسے معاملات میں تیزی آئی
منگل 28 جولائی 2015 17:54
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) 14 برسوں میں ٹیکسوں سے بچاؤ، سکیورٹی اور بچوں کی تعلیم جیسی وجوہات کے سبب 61 ہزار بھارتی کروڑ پتی دوسرے ممالک کو ہجرت کر گئے ہیں۔نیو ورلڈ ویلتھ‘ اور ایل آئی اوگلوبل کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ 21ویں صدی کے آغاز سے ہی دوہری شہریت کے لیے درخواستوں اور جگہ تبدیل کرنے جیسے معاملات میں تیزی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2000 سے 2014 کے درمیان تقریباً 61 ہزار امیر بھارتی دیگر ممالک میں جا کر بس گئے ہیں رپورٹ میں کہا گیا کہ ان امیروں نے بھارت میں ٹیکس سے بچنے اور سکیورٹی کے خدشات کے سبب اپنا ملک چھوڑا ہے اس کے علاوہ باہر بسنے کی ایک اور اہم وجہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم کے مواقع فراہم کرنا بھی بتائی گئی ۔(جاری ہے)
امرا کی بیرون ملک ہجرت کی اس فہرست میں دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔
اس مدت میں بیرون ملک بسنے والے کروڑپتوں کی فہرست میں چینی شہری اؤل نمبر پر ہیں اور چین کے تقریباً 91 ہزار لوگ دوسرے ممالک میں جا کے بسے ہیں۔تیسرے نمبر پر فرانس کے 42 ہزار لوگ، اٹلی کے 23 ہزار اور روس کے 20 ہزار امیر شہری دوسرے ملکوں کو ہجرت کر گئے۔رپورٹ کے مطابق زیادہ تر بھارتی امیر متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ، سنگاپور اور آسٹریلیا کا رخ کرتے ہیں وہیں چین کے کروڑ پتیوں کی منزل امریکہ، ہانگ کانگ، سنگاپور اور برطانیہ رہی۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں باہر سے آنے والے ایسے امیر لوگوں کی تعداد گزشتہ 14 برسوں میں تقریباً سوا لاکھ تک پہنچ گئی ہے ایسے تقریباً 52 ہزار امیر ترین لوگ امریکہ میں جا کر بسے جبکہ ہجرت کرنے والے کروڑ پتیوں کی تیسری پسندیدہ جگہ سنگاپور ہے جہاں تقریباً 46 ہزار لوگ آباد ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.