وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی الیون میں افغان کچی بستی میں گرینڈ آپریشن کافیصلہ ، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی

بدھ 29 جولائی 2015 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی الیون میں افغان کچی بستی میں گرینڈ آپریشن(آج) ہو گا، آپریشن کا فیصلہ چیف کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں افغان کچی بستی میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا، آپریشن (آج)جمعرات کو ہو گا، آپریشن سے قبل بستی کے چاروں اطراف میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :