وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دو شیزاؤں کو اغواء کر لیا گیا

بدھ 29 جولائی 2015 23:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دو شیزاؤں کو اغواء کر لیا گیا ۔ تھانہ کھنہ پولیس کو حاجی سرور نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس کی ہمشیرہ ناصرہ کو نامعلوم ملزمان اغواء کر کے لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آخری مرتبہ اپنی بہن سے فون پر رابطہ ہوا جس میں اس نے بتایاکہ اسے کسی ہوٹل میں اغواء کر کے رکھا گیا ہے جس کے بعد چیخ و پکار کی آواز آئی اور فون بند ہوگیا ۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کو زاہد علی خان نے بتایاکہ اس کی بیٹی خلعت ناز کو ملزمان افضل خان ، امجد خان ، روشن خان اور عمران اغواء کر کے لے گئے ہیں اور اعظم خان سے نکاح کروادیا ہے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے مغویان کی تلاش شروع کرد ی ہے ۔