Live Updates

الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی اشد ضرورت ہے’ شاہ محمود قریشی

ایوان پہلے فیصلہ کرے عمران خان اسمبلی کا حصہ ہے یا نہیں، اگر ہے تو میں اسمبلی لاؤں گا ایم کیو ایم او جے یو آئی سیاست کررہی ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 29 جولائی 2015 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) تحریک اناصف کے سینیئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی اشد ضرورت ہے’ ایوان پہلے فیصلہ کرے کہ عمران خان اسمبلی کا حصہ ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو میں ان کو اسمبلی لاؤں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین امسبلی کو ڈی سیٹ کرانے پر ایم کیو ایم اور جمعیت علمائے اسلام سیاست کررہی ہے کیونکہ ان کی ضرورت ہے باقی سارا ایوان اس بات پر متفق ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی میں اس ہاؤس کا حصہ ہیں اور وزیراعظم نواز شریف نے بھی کہا ہے کہ اب ساری باتوں کوبھول جانا چاہیے اب آگے کی طرف دیکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف آئینی طور پر ہاؤس کا حصہ نہیں ہوسکتا ہے تو سپیکر نے انہیں تقاریر کرنے کا موقع کیوں دیا تنخواہین کیوں جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا ایک جائز احتجاج تھا جوڈیشل کمیشن تشکیل تو ہم واپس آگئے انہوں نے کہا کہ اگر ایوان نے ہمیں ڈی سیٹ کردیا تو اس کے بعد حکومت کے خلاف آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں انصاف نہیں ملتا ہے بلکہ انصاف بکتا ہے لوگ جانتیہ یں کہ عدالت نے نظریہ ضرورت کے تحت انصاف کو بالائے طاق رکھ کر انصاف کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات