مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ، گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے کے تمام منصوبے مسلم لیگ (ن) نے لگائے ، اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان پاکستان کا ہانگ کانگ بن جائے گا ، وزیراعظم علاقے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر کا گانچھے میں سیلاب متاثرین سے خطاب
جمعرات 30 جولائی 2015 14:35
گانچھے ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے ، گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے کے تمام منصوبے مسلم لیگ (ن) نے لگائے ، اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان پاکستان کا ہانگ کانگ بن جائے گا ، وزیراعظم نواز شریف علاقے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔
جمعرات کو گانچھے میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فوج کی موجودگی میں پرامن انتخابات ہوئے ، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ علاقے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے ، گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے کے تمام منصوبے مسلم لیگ (ن) نے لگائے ہیں ۔(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ ادوار میں بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبے لگائے گئے ، گلگت بلتستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ بڑی تعداد میں سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا ۔
سیاحوں کی آمد علاقے میں امن وامان کی بحالی کا مظہر ہے ، امن وامان کے قیام میں سیکیورٹی اداروں ، علماء اور عوام سب نے مل کر کردار ادا کیا ۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ جاری کردیا ہے ۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے جی بی پاکستان کا ہانگ کانگ بن جائے گا ۔ گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے جی بی بجٹ کی گلگت میں منظوری کی روایت ڈالی ہے ، وزیراعظم علاقے کی ترقی میں خصوصی توجہ رکھتے ہیں ۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان کی تقدیر بدل جائے گی اور علاقے میں خوشحالی آئے گی ۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.