ایان علی کے ذریعے بیرون ملک بھیجی جانیوالی رقم دہشت گردی میں استعمال ہونے کی خفیہ اطلاع
جمعرات 30 جولائی 2015 15:48
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ماڈل ایان علی کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی رقم دہشت گردی یا اس میں معاونت میں استعمال ہونے کی خفیہ اطلاعات ملی ہیں ، حساس اداروں نے ماڈل گرل کو منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں فریق بنانے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حساس ادارے نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا کہ سپر ماڈل ایان علی کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی رقم سے دہشت گردی یا دہشت گردوں کی معاونت کی خفیہ اطلاعات ملی ہیں اس کے پیش نظر ایان علی کے خلاف زیر تفتیش کیس کی تحقیقات کو وسیع کرتے ہوئے حساس ادارے کو تحقیقات میں فریق بنایا جائے ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہ ہونے پر ملک کے تمام ائیر پورٹس کو آگاہ کیا کہ ایان علی نے بیرون ملک جانے کی کوشش پر فوری طور پر وزارت داخلہ کو مطلع کیا جائے اعلیٰ حکام کی منظوری کے بغیر ایان علی کو ملک بیرون ملک نہ جانے دیا جائے ۔(جاری ہے)
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ایان علی سے ملنے والی رقم عزیر بلوچ اور پولیس کو مطلوب دیگر اشتہاریوں کی مدد کیلئے استعمال کئے جانے کا بھی خدشہ تھا ذرائع نے بتایا کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ریکارڈ کے مطابق ایان علی نے تین مرتبہ پاسپورٹ بنوائے ‘ ایان علی نے اب تک اپنے شناختی کارڈ پر ایک سم حاصل کی جسے تاحال بایو میٹرک نہیں کرایا گیا ذرائع کے مطابق ایان علی کے والد محمد حفیظ اور اس کے نانا شوکت پنجاب پولیس میں بھی ملازم رہ چکے ہیں۔
ایان علی کا تعلق گوجر خان سے ملحقہ علاقے قاضیاں سے بتایا جاتا ہے۔ایان علی اس وقت اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون میں مقیم ہے ، سپر ماڈل نے اپنی نقل وحرکت کو انتہائی محدود رکھا ہے ۔ حساس ادارے کے کسی بھی ذمہ دار آفیسر نے اس مراسلہ کے حوالے سے تصدیق نہیں کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.