مون سون بارشو ں سے وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی لاروا کی پیدا ئش کا انکشاف
جمعرات 30 جولائی 2015 17:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) مون سون بارشو ں سے وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی لاروا کی پیدا ئش کا انکشاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی سفارشی سیکٹرز کے چند گھروں تک محدود ہو گئی ،متعلقہ مقامات کا سروے اورذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ کی جاسکی جبکہ شکایات والے مقامات کو سیل بھی نہیں کیاگیا ہے ،ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی اور بروقت سرو ے نہ کیے جانے کے باعث بڑے پیمانے پربیماریوں پھیلنے کاخدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ گزشتہ چند سالوں میں ڈینگی کے مرض سے ملک بھر میں بے پناہ نقصان ہوا جس کے بعد محکمہ صحت نے گندے پانی کے ذخائر فوری ختم کرنے سمیت دیگرحفاظتی اقدامات کو لازمی قرار دیا تھا تاہم وفاق میں ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی کی روک تھام اور آگاہی مہم نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر سر خانے کی نظر کردی گئی ہے جبکہ آن لائن کو حاصل اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے پوش سیکٹروں سمیت دیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ڈینگی لاروا کی پیدائش کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں جن میں ایف ایٹ ،میٹروبس منصوبہ کے زیر تعمیر مقامات ،جی نائن ،جی سیون ،جی سکس،ایف سیون ،جی ٹین ،گولڑہ ،بارہ کہو سمیت سید پور ولیج کے مقامات سرفہرست ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.