کیسکوکااپنے تمام نادہندہ صارفین کو خصوصی رعایت دینے کااعلان
جمعرات 30 جولائی 2015 17:04
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) وزارت پانی وبجلی کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے اپنے تمام نادہندہ صارفین کو خصوصی رعایت دینے کااعلان کردیاہے۔ جس کے تحت بجلی کے بلوں کی مدمیں واجبات کی ادائیگی کومزیدآسان بنانے کے لئے صارفین کومزید سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔
(جاری ہے)
اس سلسلے میں نادہندہ صارفین اپنے ذمہ واجب الادابجلی کے بل اداکرکے اس سہولت سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں صارفین کی جانب سے30 جون 2012 تک کے واجب الادا بلوں کی ادائیگی پرخصوصی رعایت دی جائے گی اس سلسلے میں مذکورہ بقایاجات31جولائی2015ء تک ادائیگی پر 30% فیصد رعایت دی جائیگی۔
اسی طرح 31 اگست 2015 تک بقایاجات کی ادائیگی پر25 فیصد جبکہ30 ستمبر2015تک بقایاجات کی ادائیگی پر 20%خصوصی رعایت دی جائے گی۔کیسکونے اپنے تمام ناہندہ صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ وزارت پانی وبجلی کی اس سہولت سے فائدہ اُٹھاکر اپنے ذمہ واجب الادارقم فوری طورپرجمع کریں تاکہ اُن کے بجلی کی فراہمی کے اوقات کارکومزیدبڑھائی جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.